کولمبو ٹیسٹ، بھارت نے پجارا ، مشرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں پر 292 رنز بنا لئے

ہفتہ 29 اگست 2015 18:24

کولمبو ٹیسٹ، بھارت نے پجارا ، مشرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں ..

کولمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے پوجارہ اور امیت مشرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنا لئے ، بھارت کی جانب سے امیت مشرا 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پوجارا 135 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ویرات کوہلی 18 ، روہیت شرما 26 ، نعمان اوجا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد نے 4 ، نوان پردیپ ، میتھیوز ، ہیراتھ اور کوشال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

دوسرے دن کے اختتام پر پوجارا 135 اور ایشانت شرما 2 رنز بنا کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بھارت نے اپنے پہلے دن اک سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کی تیسری وکٹ 64 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ویرتھ کوہلی 18 رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارت کی چوتھی وکٹ 119 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب روہیت شرما 26 رنز بناکر دھمیکا پرساد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر بھارت کے 7 کھلاڑی 180 رنز پر پوویلین لوٹ گئے تھے مگر اوپپنگ بلے باز پوجارا اور لیگ سپنر امیت مشرا نے آٹھویں وکٹ کیلئے 104 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا سکور 284 رنز تک پہنچا دیا ، 284 رنز کے مجموعی سکور پر امیت مشرا 59 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوگئے ۔ بھارت کی جانب سے سٹیورڈ بنی 0 ، نوان اوجھا 21 ، ایشون 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد نے 4 ، نوان پردیپ ، میتھیوز ، ہیراتھ اور کوشال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ دوسرے دن کے اختتام پر پوجارا 135 اور ایشانت شرما 2 رنز بنا کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ میچ کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے میچ قبل از وقت ختم کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :