ایرانی مساجد میں مرگ بر امریکہ کے نعرہ پر پابندی لگادی گئی

ایٹمی معاہدے کے بعد ایران امریکا کی مخالفت سے پیچھے ہٹ رہاہے،میڈیارپورٹ

ہفتہ 29 اگست 2015 18:44

ایرانی مساجد میں مرگ بر امریکہ کے نعرہ پر پابندی لگادی گئی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ایران میں 1979ء کے ولایت فقیہ کے انقلاب کے بعد امریکہ اور ایران میں بد ترین مخاصمت اور دشمنی کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی، مگر اب وقت گذرنے کے ساتھ ایران نہ صرف امریکا کی مخالفت سے پیچھے ہٹ رہا ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط بھی پیدا ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی انقلاب کے بعد "مرگ بر امریکا، مرگ بر اسرائیل" اور "شیطان بزرگ" کے نعرے ایران کے در وبام میں گونجتے رہے ہیں، مگر اب امریکا مردہ باد کے نعرے اب کم ہی لگائے جاتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق مرگ برامریکا جیسے نعروں میں کمی کا اعتراف خود ایرانی حکام بھی کر رہے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے زیر انتظام باسیج ملیشیا کے ایک عہدیدار کرنل حمید رضا برات زادہ کا کہنا تھا کہ "ایران کی بیشتر مساجد" میں "مرگ بر امریکا کا نعرہ متروک ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :