پنجاب میں نکاح کیلئے لڑکی کی کم از کم عمر 16 سال مقرر ، نکاح خواں لڑکی کو تمام شرائط پڑھ کر سنانے کا پابند ہو گا

ہفتہ 29 اگست 2015 18:50

پنجاب میں نکاح کیلئے لڑکی کی کم از کم عمر 16 سال مقرر ، نکاح خواں لڑکی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پنجاب میں نکاح کیلئے لڑکی کی کم از کم عمر 16 سال مقرر کر دی گئی۔ نکاح خواں لڑکی کو تمام شرائط پڑھ کر سنانے کا پابند ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کم عمری کی شادی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے نکاح کیلئے لڑکی کی کم از کم عمر 16 سال مقرر کر دی گئی ہے۔ نکاح کے وقت نکاح خواں لڑکی کو تمام شرائط پڑھ کر سنانے کا پابندہو گا اور نکاح کی شرائط کی خلاف و رزی کرنے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا ہ گی اور جبری شادی کرانے والوں کو 3 سے 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :