پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی کے گیت فئیر اینڈ لولی کا جلوہ نے دھوم مچا دی #FairNLovelyKaJalwa

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 19:51

پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی کے گیت فئیر اینڈ لولی کا جلوہ نے دھوم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی کے گیت فئیر اینڈ لولی کا جلوہ نے دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ہر جانب چرچے کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے فلم کا پہلا گیت فئیر اینڈ لولی کا جلوہ کچھ روز قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریلیز کے بعد سے گیت فئیر اینڈ لولی کا جلوہ نے ہر جانب دھوم مچا دی ہے۔ اس گیت کو شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سےسال کا سب سے بہترین گیت قرار دیا جارہا ہے۔ گیت گلوکارہ ثناء ذوالفقار اور گلوکار ساحر باگا کی جانب سے گایا گیا ہے، جبکہ گیت کے میں پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد بٹ، واسع چوہدری اور اداکارہ سوہائے علی آبرو نے ڈانس کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :