سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام سی ڈی اے ماڈل سکول آئی نائن میں پہلا ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

ہفتہ 29 اگست 2015 20:32

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام سی ڈی اے ماڈل سکول آئی نائن میں پہلا ٹیچرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ پاک ترک سکول کے پرنسپل انجن یگیٹ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ندیم اکبر ملک ڈپٹی ڈی جی ایچ آرڈی ، تنویر بخاری سابق ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے ، ریاض احمد رنداوا ڈائریکٹر کوراڈینیشن اینڈ ون ونڈواور حافظ احسان الحق ڈائریکٹر سی ڈی اے کے علاوہ محترمہ صباء اسلم ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی آئی سی آر نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں ابتدائی طور پر 41شرکاء کو ”ٹیچرز ٹریننگ پروگرام “ کی ٹریننگ مکمل کرنے پرسی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیئے گیے۔

(جاری ہے)

اس کورس کا مقصد اساتذہ کو جدید طریقہ تعلیم ، طالبعلموں سے تعلق، کلاس کا ماحول، طریقہ لیکچر وغیرہ سے اگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ شرح خواندگی کو بڑھایا جا سکے اور طالبعلموں جدید طریقہ تعلیم فراہم کیا جاسکے۔

یہ نہ صرف اپنی نوعیت کا پہلا کورس تھا بلکہ یہ کسی بھی اکیڈمی کی طرف سے اساتذہ کے لئے اٹھایا گیا پہلا قدم تھا جس کا مکمل کریڈٹ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کو جاتا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی قوم یا ملک اگر ترقی یافتہ کہلاتا ہے تو اس میں اس ملک کے اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی نے اپنی اکیڈمی میں لیکچر اور کورس کے ساتھ ساتھ اب اس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا کامیاب کورس مکمل کر لیا جس کو تمام ٹیچر نے نہ صرف وقت کی اہم ضرورت قرار دیا بلکہ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے کورسسز تمام ٹیچروں کو ہر 6ماہ کروانے چائیں تا کہ جدید طریقہ تعلیم سے اساتذہ کو روشناس کروایا جا سکے۔

اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل سکول کی پرنسپل تحسین فرح نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی ڈی اے اور ثناء اللہ امان کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اساتذہ کیلئے ٹریننگ کی اہمیت کو سمجھا اور اس کا آغاز اس سکول سے کیا۔ گورنمنٹ سیکٹر ٹیچر ٹریننگ کا فقدان تھا جو وقت کی اہم ضرورت تھی جسے سی ڈی اے نے مکمل کیا ہے۔امید ہے اس ٹریننگ کے اثرات مستقبل میں ضرور نظر آئیں گے۔

ٹیچرز مزید مزید بہتر طریقے سے اپنے اپنے کام سرانجام دے سکیں گے۔ اس کورس کی کوراڈینٹر و سی ڈی اے اکیڈمی کی ہید انسٹریکٹر ثمینہ فرخ نے ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اس کے اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا اس ٹریننگ کے بعد ٹیچرز پر تعمیری نتائج برآمد ہوں گے۔صرف مشن یہی نہیں کہ سی ڈی اے کے ملازمین کو ٹرین کیا جائے بلکہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد کے تمام ملازمین و یوتھ کو ان کے متعلقہ شعبے کی ٹریننگ دے اسلام آباد کو منفرد بنایا جائے۔

سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے سی ڈی اے ماڈل سکول آئی نان میں سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام ٹریچرٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر ٹریننگ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا پہلا کورس مکمل ہوا جس میں تحسین فرح سکول پرنسپل نے مکمل تعاون کیا۔ ابتدائی طور پر سی ڈی اے ماڈل سکولوں میں ٹریننگ پھر اس کے ساتھ ساتھ دوسرے سکولوں کو بھی ٹریننگ دی جائیں گی۔

جیسے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی میں بلا تفریق تمام طالبعلموں کو مکمل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کورسز سے ٹیچرز کی استعدادِ کار کو بڑھانا ہے جس کو وہ بروئے کار لا کر تعلیمی سیکٹر میں بھرپور اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچر ٹریننگ اکیڈمی میں بھی آئیں اور متعلقہ کورسز کریں تا کہ ہم اپنے نوجوان نسل کو تعمیری تعلیم و تربیت سے اراستہ کر سکیں کیوں کہ تعلیم و تربیت ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ترقی کی منازل کو چھوا جا سکتا ہے ۔

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی ٹریننگ اکیڈمی عنقریب ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بعد کمیونٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے مستقبل قریب میں بہت اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :