مودی اپنی گرتے معیار پر پردہ ڈالنے کیلئے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے،خواجہ آصف
بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان اپنا دفاع جانتاہے، بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے پاکستان پر امن ملک ہے، کسی بھی ملک میں مداخلت کا سوچ ہی نہیں سکتا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع کا سیالکوٹ کے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت کی، بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
ہفتہ 29 اگست 2015 20:50
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی گرتے ہوئے معیار پر پردہ ڈالنے کیلئے نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ بھارت اپنے کرتوت چھپانے کیلئے ورکنگ باؤنڈری پر گولہ باری کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ سے بے گناہ زخمی شہریوں کی عیادت کی۔
وزیر دفا ع خواجہ آصف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو بہتر طبی امدادکی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ عام شہریوں کو نشانہ بزدلی ہے۔(جاری ہے)
بھارتی فائرنگ سے 9 شہری شہید ہوئے تھے اور متعدد زخمی ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان اپنا دفاع جانتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بے شمار ثبوت ملے ہیں پاکستان اقوام متحدہ کے فورم اورعالمی برادری سے بھارتی مداخلت کے حوالے سے گفت و شنید کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے، کسی بھی ملک میں کسی قسم کی مداخلت کا سوچ ہی نہیں سکتا ہے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.