سی ڈی اے بورڈ کا اسلام آباد کے بڑے سیکٹرز میں چائنا کٹنگ کا نوٹس ، معاملہ کی انکوائری کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 29 اگست 2015 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے بڑے سیکٹرز میں چائنا کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اہم انکشاف ہوا کہ 1991ء سے 2012ء تک سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کے بڑے سیکٹروں میں پارکس ‘ گرین بیلٹ‘ مساجد اور ہسپتالوں کی زمینیں چائنا کٹنگ کی طرز پر اپنے ہی افسران میں تقسیم کر لی ہیں جن سے 20 سالوں کے دوران قومی خزانے کو 20 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا جس پر سی ڈی اے بورڈ نے نوٹس لے کر معاملے کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :