دوربین کا کمال، پولیس کو ہی چکرا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 29 اگست 2015 22:16

دوربین کا کمال، پولیس کو ہی چکرا دیا

فارگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست۔2015ء)فارگو۔ نارتھ ڈکوٹا، امریکا میں نارتھ ڈکوٹا سٹیٹ یونیورسٹی کے دو طالب علم اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب مسلح پولیس نے انہیں گھیر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لیوی جورانسٹاڈ اور کولن والڈیرا اپنے اپارٹمنٹ کےعقب میں دوربین سیٹ کر رہے تھے کہ تیزروشنی میں اُن کی آنکھیں چندھیا گئی، اور انہیں بے حس و حرکت گھڑے رہنے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں طالب علم پہلے سمجھے کہ شاید ان کے ساتھی طالب علموں نے ان کے ساتھ عملی مذاق کیا ہے۔مگر جب دیکھنے کے قابل ہوئے تو انہیں صورت حال کا اندازہ ہوا۔ اصل میں ایک پولیس افسر نے انہیں دور بین سیٹ کرتےدیکھا تو اسے رائفل سمجھا۔ پولیس افسر نے دوسرے پولیس والوں کو بلایا اور طالب عملوں پر چھاپہ دے مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو بالکل بھی خطرے میں نہیں ڈالا گیا، اُن کے اس اقدام کا مقصڈ صرف احتیاط تھا،۔