اغواء کار نے مغوی کو اغوا کرنے کی انتہائی انوکھی وجہ بتا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 29 اگست 2015 22:16

اغواء کار نے مغوی کو اغوا کرنے کی انتہائی انوکھی وجہ بتا دی

ڈینبری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست۔2015ء)ڈینبری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر الزام ہے کہ اُس نے دوسرے شخص کو بے گھر سمجھ کر اغوا کر لیا۔پولیس کو ویسٹ ووسٹر سٹریٹ سے ایک فون کال ملی جس میں ایک جانور کی شکایت کی گئی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ایک 77 سالہ بوڑھے شخص نے عجیب کہانی سنائی،جس کی وجہ سے اسے جانور کی شکایت کرنا پڑی۔ اس شخص نے بتایا کہ وہ کین اور بوتلوں سے بھری ریڑھی کھینچتا ہوا لے جا رہا تھا کہ اسے ایک شخص ملا۔

ڈیوڈ پوپ نام کے اس شخص نے ریڑھی والے کو پکڑا اور تقریباً گھسیٹا ہوا اپنے گھر لے گیا۔ ڈیوڈ کے گھر پر ڈیوڈ کے کتے نے ریڑھی والے کی ٹانگ پر کاٹ لیا، مگر اس کے بعد بھی ڈیوڈ ریڑھی والے کو کھانا کھانے پر مجبور کرتا رہا۔کھانا کھانے کے بعد ریڑھی والا اپنے گھر چلا آیا اور پولیس کو فون کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس جب ڈیوڈ کے گھر پہنچی تو اس نے اپنے کتے کو دور کرنے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے پولیس والے اس سے تفتیش نہ کر سکے۔

اس کے بعد جب ڈیوڈ سے بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ وہ ریڑھی والے کو بے گھر سمجھا تھا، اس لیے اسے کھانے کی پیشکش کی۔ ڈیوڈ پر افسران کی ڈیوٹی میں مداخلت ، دوسرے کی جان کو خطرے میں ڈالنے، اغوا اور غیر شائشتہ طرز عمل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ڈیوڈ کو 500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔