باپ کے ہاتھوں بیٹی زیادتی کا شکار، معاملہ چھپانے پر بیٹی کی ماں گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 22:30

باپ کے ہاتھوں بیٹی زیادتی کا شکار، معاملہ چھپانے پر بیٹی کی ماں گرفتار

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) باپ کے ہاتھوں بیٹی کو زیادتی کا شکار کرنے کے معاملے کو چھپانے پر بیٹی کی ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایک 13 سالہ بیٹی نے باپ کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد ایک بیٹی کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

اس معاملے کو پولیس سے چھپانے کے جرم میں بیٹی کی ماں کو عدالت کے حکم پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بیٹی کی ماں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پولیس اسٹیشن اپنے خاوند کیخلاف بیٹی کو لے کر غائب ہوجانے کی شکایت درج کروانے آئی تھی۔ مقامی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار کی گئی خاتون کا خاوند اور بیٹی تاحال لاپتہ ہیں۔