بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انجیکشن کے ذریعے راہ چلتی خواتین کو بے ہوش کرنے والے شخص نے خوف و حراس پھیلا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 22:44

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انجیکشن کے ذریعے راہ چلتی خواتین کو بے ..
آندھرا پردیش (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انجیکشن کے ذریعے راہ چلتی خواتین کو بے ہوش کرنے والے شخص نے خوف و حراس پھیلا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاوں میں ایک ذہنی مریض کی جانب سے راہ چلتی خواتین کو انجیکشن کے ذریعے بے ہوش کرنے کی حرکات نے علاقے میں خوف و حراس پھیلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس شخص کی جانب سے اب تک 12 خواتین کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کی تلاش جاری ہے۔اس سلسلے میں اس شخص کی اطلاع دینے والے کیلئے 1 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ذہنی مریض شخص کی جانب سے اب تک جتنی بھی خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کے میڈیکل ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ انجیکشن میں کسی قسم کا خطرناک مواد نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :