وزارت قانون نے جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور نئے چیف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جسٹس انور ظہیر جمال 10 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے‘صدر ممنون حسین حلف لیں گے

اتوار 30 اگست 2015 00:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29اگست۔2015ء) وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ موجودہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ 9 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

10 ستمبر کو جسٹس انور ظہیر جمال اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔ صدرمملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزراء اسلام آباد ہائی کورٹ ' فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز کے ججز سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ دیگرحکام شرکت کریں گے۔ نئے چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا تعلق سندھ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :