اداکار شان کا بھارتی فلم ”فینٹم“ کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماورا حسین پر پابندی کا مطالبہ

فلم دیکھنا پسند کروں گی پھر اس کے اچھا یا برا ہونے سے متعلق فیصلہ کروں گی‘اداکارہ ماورا حسین

اتوار 30 اگست 2015 10:57

اداکار شان کا بھارتی فلم ”فینٹم“ کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماورا حسین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان کے نامور اداکار شان نے بھارتی فلم فینٹم کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماورا حسین پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ٹویٹر پر شان نے اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے بھارت کی متنازع فلم فینٹم کی حمایت پر ان پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرنے والی اداکارہ پر پابندی نہیں لگا دینی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماورا ہوحسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارتی فلم فینٹم کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گرد کسی ملک کا نہیں بلکہ صرف دہشت گرد ہوتا ہے۔ماورا حسین نے کہا کہ فلم فینٹم ایک واقعے سے متعلق ہے جس میں انسانیت متاثر ہوتی ہے جب کہ اس فلم سے پاکستان یا بھارت متاثر نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنا پسند کروں گی پھر اس کے اچھا یا برا ہونے سے متعلق فیصلہ کروں گی اور یہی ہر کسی کو کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :