کامن ویلتھ جونیئر گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی

اتوار 30 اگست 2015 11:13

کامن ویلتھ جونیئر گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء )پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر اور نامور سپورٹس آرگنائزر محمدراشدملک پانچویں کامن ویلتھ جونیئر گیمز کی ٹیموں کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کے لئے(کل) پیرکو لاہور سے سمویارووانہ ہونگے، اجلاس 3 ستمبر کو ہوگا جس میں ایونٹ میں حصہ لینے والے ٹیموں کے سربراہاں شرکت کریں گے ،کامن ویلتھ جونیئر گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اورپاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر محمدراشدملک 15 رکنی دستے کا سربراہ مقررہ کیا گیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے،قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے 3 کھلاڑی اور باکسنگ ، سکواش اور ٹینس کے دو، دوکھلاڑی جبکہ ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کا ایک، ایک آفیشل بھی شامل ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور دستے کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 ستمبر کو اسلام آباد سے سمویا رووانہ ہونگے -