پانچ ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے تو مہنگائی اور کرپشن میں کمی کے ساتھ ساتھ تاجربھی دستاویزی معیشت میں آجائیں گے،ماہرین۔

پانچ ہزار کے نوٹ نے کرپشن کو آسان کردیا ہے۔20 نوٹوں کی شکل میں ایک لاکھ روپے سی کسی کی بھی مٹھی گرم کی جاسکتی ہے۔رپورٹ

اتوار 30 اگست 2015 11:44

پانچ ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے تو مہنگائی اور کرپشن میں کمی کے ساتھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ہزارروپے مالیت کا کرنسی نوٹ کو ملک میں رشوت اور کرپشن کے فروغ کا بڑا زریعہ مانا جارہا ہے۔ اسے بند کردیا جائے تومعاشی حالات سدھر سکتے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق پانچ ہزار کے نوٹ نے کرپشن کو آسان کردیا ہے۔20 نوٹوں کی شکل میں ایک لاکھ روپے سی کسی کی بھی مٹھی گرم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے تو مہنگائی اور کرپشن میں کمی کے ساتھ ساتھ،بینکنگ سسٹم کے ساتھ تاجربھی دستاویزی معیشت میں آجائیں گے۔ جو کسی صورت ٹیکس ادا کرنا نہیں چاہتے،ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر جگہ جعل سازی سے بچنے اوررقم طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے کرنسی نوٹ پر سکے کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :