پاکستان اور امریکہ کا دہشت گردی کے خاتمہ،دفاع،معیشت ،توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان امریکہ تعلقات دونوں ممالک ، علاقے اور دنیا کیلئے مفاد میں ہیں،نواز شریف دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کوخراج تحسین امریکہ پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا،سوسن رائس کی یقین دہانی
اتوار 30 اگست 2015 12:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کے خاتمہ،دفاع،معیشت ،توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات و بڑی اہمیت دیتا ہے یہ تعلقات دونوں ممالک ، علاقے اور دنیا کیلئے بہت اہم ہیں جبکہ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر سوسن رائس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ پر اطمینان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
اتوار کو یہاں دونوں رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونیوالے بیان کے مطابق امریکی قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر سوسن رائس نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء امور ڈاکٹر پیٹر لوائے اور پاکستانن میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن بھی ان کے ہمراہ تھے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان امریکہ تعلقات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقے کی صورتحال بھی زیر غور آئی، وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ تمام منصوبوں خاص طور پر معیشت، دفاع اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.