بیٹی کیساتھ وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا‘ ایشوریہ

اتوار 30 اگست 2015 12:24

بیٹی کیساتھ وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا‘ ایشوریہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اس قدر مشغول رہتی ہیں کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشوریہ رائے نے شادی کے بعد بہت کم فلموں میں کام کیا ہے اور جب سے ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تب سے وہ فلموں سے بالکل دور ہو گئی ہیں۔ایشوریہ رائے اب فلم ”جذبہ“ سے فلمی دنیا میں واپسی کر رہی ہیں۔ فلم ”جذبہ“ میں ان کے ساتھ عرفان خان کام کر رہے ہیں۔