نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد شادی کروں کی قطرینہ کیف

اتوار 30 اگست 2015 12:24

نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد شادی کروں کی قطرینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)بولی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کا کہنا ہے کہ جب تک انکی فلم فینٹم نیشنل ایوارڈ نہیں جیت لیتی وہ شادی نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فلم فینٹم کی پرموشن میں مصروف اداکارہ سے جب انکی شادی کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ کب تک اپنے منگیتر اداکار رنبیر کپور سے شادی کا ادارہ رکھتی ہیں تو انھوں نے بے ساختہ کہا جب ان کی فلم نیشنل ایوارڈ جیت لے گی۔تاہم بعد ازاں انھوں نے اپنے بیان میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کی کوئی بھی فلم نیشنل ایوارڈ نہیں جیت لیتی وہ شادی نہیں کر سکتیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’کل جس نے دیکھا‘ کی شوٹنگ کی تیاری میں مصروف ہیں