معاشی ماہرین نے دیگر عوامل کی طرح پانچ ہزارمالیت کے کرنسی نوٹ کو بھی ملک میں رشوت اور کرپشن کے فروغ کا بڑا ذریعہ قراردیدیا

اتوار 30 اگست 2015 12:27

معاشی ماہرین نے دیگر عوامل کی طرح پانچ ہزارمالیت کے کرنسی نوٹ کو بھی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) معاشی ماہرین نے دیگر عوامل کی طرح پانچ ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ کو بھی ملک میں رشوت اور کرپشن کے فروغ کا بڑا ذریعہ قراردیا ہے ۔ ملک کی معیشت پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہناہے کہ ہمارے ملک میں وسائل کا نہ رکھنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اوروہ پانچ ہزار کا نوٹ کبھی کبھارہی دیکھتے ہیں اور اگر انہیں مل جائے تو وہ اسے کھلے کرانے کے چکر میں جت جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اوپر کی سطح پر اس نوٹ کی بڑی اہمیت ہے اور اس نے کرپشن کو آسان کردیا ہے۔بیس نوٹوں کی شکل میں ایک لاکھ روپے سی کسی کی بھی مٹھی گرم کی جاسکتی ہے۔پانچ ہزار کا نوٹ بند کردیا جائے تو مہنگائی اور کرپشن میں کمی کے ساتھ ساتھ، بینکنگ سسٹم کے ساتھ تاجربھی دستاویزی معیشت میں آجائیں گے جو کسی صورت ٹیکس ادا کرنا نہیں چاہتے۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر جگہ جعل سازی سے بچنے اوررقم طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے کرنسی نوٹ پر سکے کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :