پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے،خواجہ آصف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 12:57

پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے ، ثبوتوں کے ساتھ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے ، سرحد پار کی تو بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی ۔گولہ باری سے متاثرہ سرحدی علاقے کندن پور کا دورہ کے موقع پر وزیر دفاع نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ورکنگ بانڈری پر بھارتی بربریت کی مثال نہیں ملتی ،بھارتی فوجیوں نے صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا،دشمن نے سرحد پار کی تو ایسا جواب دینگے کہ وہ پھر کبھی ہمت نہیں کریگا ۔

انہوںنے کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کرینگے،پوری قوم قربانی کیلئے تیار ہے،پاکستانی افواج بہادری سے ملک و قوم کی حفاظت کررہی ہے،20کروڑ عوام افواج پاکستان کے پیچھے کھڑے ہیں،جو قربانی دینی پڑی دینگےاور سرزمین کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریک کو بھارت کی حمایت حاصل ہے،دہشتگردی میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں،بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں ثبوتوں کے ساتھ اٹھائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ،امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔