قومی ٹی ٹونٹی قائد شاہد آفریدی کا انگلش ٹی ٹونٹی کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

اتوار 30 اگست 2015 13:13

قومی ٹی ٹونٹی قائد شاہد آفریدی کا انگلش ٹی ٹونٹی کے فائنل میں شاندار ..

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ،بوم بوم نے4اوورز میں صرف 14رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے فائنل میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کر تے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4اوورز میں صرف 14رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہد آفریدی نے 9ویں اوورز کی چوتھی گیند پر کارل برؤن کو آؤٹ کیا اور 15ویں اوورز کی پہلی گیند پر جیمز فالکنر اور دوسری ہی گیند پر لیونگ سٹون کو پویلین کی راہ دکھلائی۔شاہد آفریدی نے آل رونڈر کار کردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 18گیندؤں پر 2چوکوں اور ائک چھکے کی مدد سے 26رنز بھی سکور کئے مگر وہ اپنی ٹیم کو جتوا نہ سکے۔واضح رہے کہ فائنل میں انکی ٹیم کو 13رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔