پی سی بی نے سپر لیگ کی اہم معلومات میڈیا پر سامنے لانے والے کی تلاش شروع کردی
اتوار 30 اگست 2015 13:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اہم معلومات میڈیا پر سامنے لانے والے کی تلاش شروع کردی جبکہ تمام مشکوک آفیشلز کی فون کالز کا جائزہ لینے کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے گزشتہ روز ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں بھی معلومات کے افشاء ہونے اور متعلقہ شخص کو ڈھونڈنے کیلئے سنجیدگی سے غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر بورڈ کی ایک اعلیٰ شخصیت نے مشکوک شخص کو چند دنوں میں ڈھونڈھ نکالنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عہدیدار نے کرکٹ بورڈ سے تمام آفیشلز کے فون ریکارڈز کا جائزہ لینے کی اجازت بھی حاصل کرلی ہے وار وہ تمام ملازمین کے فون بلز وغیرہ پر بھی گہری نظر رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.