انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ، لنکا شائر نے میدان مار لیا

اتوار 30 اگست 2015 13:15

انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ، لنکا شائر نے میدان مار لیا

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے فائنل میں لنکا شائر نے نارتھمپٹن شائر کو شکست دیدی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں لنکا شائر نے 13رنز سے فتح حاصل کی۔ اس سے قبل نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نارتھمپٹن شائر کی طرف سے شاہد خان آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے سب سے کم رنز دے کر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چار اوورز میں 3.50 کی اوسط سے 14رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ڈیوڈ ولے اور کوب نے بالترتیب دو اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لنکا شائر کی ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 166رنز بنائے۔ جواب میں کوب کے علاوہ نارتھمپٹن شائر کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا آفریدی اٹھارہ گیندوں پر چھبیس رنز بنا کر لونگ سٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نارتھمپٹن شائر کی ٹیم چھ وکٹوں پر بیس اوورز میں 153رنز بنا سکی اور 13رنز سے فائنل میں شکست کھا گئی۔