کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا نے جیت لیا

اتوار 30 اگست 2015 13:15

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹوا نے جیت لیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) کنیٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کوویٹوا نے ہم وطن لوسی سفارووا کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

کنیٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کی جنگ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کوویٹوا اور ہم وطن لوسی سفارووا میدان میں اتریں۔ دونوں سٹار پلیئرز کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ عالمی نمبر پانچ پیٹرا کوویٹوا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کو شکست دی۔ انہوں نے میچ میں چھ سات ، چھ دو اور چھ دو سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔