برطانیہ موٹو جی پی ، مارک مارکوئیز نے پول پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 30 اگست 2015 13:16

برطانیہ موٹو جی پی ، مارک مارکوئیز نے پول پوزیشن حاصل کرلی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) برطانیہ میں جاری موٹو جی پی ریس کی کوالیفائنگ سٹیج میں سپین کے عالمی چیمپئن مارک مارکوئز نے ریکارڈ وقت میں پول پوزیشن حاصل کر لی ، برطانیہ میں ہونے والی موٹو جی پی ریس کی کوالیفائنگ سٹیج میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب مہارتیں دکھائیں ، کچھ رائڈرز نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ حادثے کا شکار ہو کر پیچھے رہ گئے۔ سپین کے عالمی چیمپئن مارک مارکوئز نے بہترین وقت دو منٹ اور صفر اعشاریہ دو تین سیکنڈز میں فنش لائن عبور کر کے رواں سیزن کی چھٹی پول پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

متعلقہ عنوان :