کم کیلوریز والے کھانے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،معالجین

اتوار 30 اگست 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سبزیوں اور پھلوں سے علاج کرنے والے معالجین نے کہا ہے کہ کم کیلوریز والے کھانے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں پھل اور سبزیوں میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ججس کی وجہ سے یہ اس کو کم توانائی والی غذا بناتا ہے ایک چکوترے میں 90 فیصد پانی اور 25 فیصد کیلوریز ہوتی ہیں ایک کپ کشمش میں 434 کیلوریز ، ایک کپ انگور میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں ۔