عدالتی احکامات کے باوجود پی ایم آئی سی کو فعال کرنے بارے قانون سازی نہ ہو سکی

اتوار 30 اگست 2015 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت کی جا نب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو فعال کرنے بارے قانون سازی نہ ہو سکی ، میڈیکل کالجز اور ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق میں مزید تاخیر ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایم آئی سی کے حوالے سے قانون سازی جلد مکمل کر لی جائے گی اور اس حوالے سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس پر وفاقی حکومت نے عملدرآمد نہیں کیا ہے ۔