سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کل بحریہ ٹاؤن کی درخواست کا جائزہ لے گا

اتوار 30 اگست 2015 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ( پیر) کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے بارے دائر درخواست کا جائزہ لے گا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزاز احسن نے 31 اگست سے تین ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانا ہے جس کی وجہ سے وہ مقدمے کی پیروی نہیں کر پائیں گے لہذا درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :