چیتشوار پجارا کی کولمبو ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ، 145 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے

اتوار 30 اگست 2015 14:22

چیتشوار پجارا کی کولمبو ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ، 145 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ..

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر چیتشوار پجارا نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

مرلی وجے کی جگہ پلیئنگ سائیڈ کا حصہ بننے والے پجارا نے مشکل وقت میں بھارتی ٹیم کیلئے انتہائی مفید اننگز کھیل کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا۔ 180 پر 7 وکٹیں گر جانے کے بعد اوپنر نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں بھارت پہلی اننگز میں 312 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ وہ 145 رنز کی ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یہ ان کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے۔