سپریم کورٹ سی ڈی اے کے کچی آبادیوں بارے تفصیلی جواب کا جائزہ رواں ہفتے لے گی

اتوار 30 اگست 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ سی ڈی اے کی جانب سے کچی آبادیوں بارے تفصیلی جواب کا جائزہ رواں ہفتے لے گی جبکہ اسلام آباد پولیس انتظامیہ بھی اس ہفتے اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کرائے گی سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عابد حسن منٹو کی درخواست پر جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا سی ڈی اے نے کچی آبادیوں کو ختم کرنے بارے چار مراحل پر مشتمل پروگرام کی رپورٹ ایک اور سپریم کورٹ میں جمع کروا دی تھی جس کا رواں ہفتے جائزہ لے کر سپریم کورٹ حکم جاری کرے گی سپریم کورٹ پہلے ہی کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :