نیشنل ایکشن پلان کے تحت 296 دہشت گرد ہلاک ، 159 پکڑے گئے

اتوار 30 اگست 2015 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) کراچی آپریشن ، متحدہ قومی موومنٹ ایک دوراہے پر ہے حکومت اپنے سیاسی اور معاشی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لئے ایک حد تک ہی متحدہ کے تحفظات دور کر سکے گی ایک رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانے والی کارروائی میں اب تک 19 ہزار 159 چھاپے مارے گئے جن میں 296 دہشت گرد ہلاک ، 159 پکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 698 مقدمات درج ہوئے ۔ 1305 پکڑٰے گئے ۔ نفرت انگیز تقاریر پر 960 مقدمات درج اور 540 گرفتاریاں کی گئی نفرت انگیز مواد پر 19 مقدمات درج کئے گئے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ متحدہ کی اسمبلیوں کی واپسی کے بعد بھی مسائل ختم نہیں ہوں گے ۔ کیونکہ کراچی میں متحدہ کا عوامی مینڈیٹ زیادہ ہے آپریشن سے وہی متاثر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :