بیٹیوں کے شوبز میں آنے پر کوئی اعتراض نہیں، ارجن رام پال

اتوار 30 اگست 2015 15:19

بیٹیوں کے شوبز میں آنے پر کوئی اعتراض نہیں، ارجن رام پال

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار ارجن رام پال نے کہا کہ ان کی بیٹیاں اگر شوبز میں بھی آنا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ان کے نزدیک بیٹے اور بیٹی میں کوئی فرق نہیں ، ان کی دو بیٹیاں ہیں جو انہیں دل وجان سے عزیز ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنی بیٹیوں کو اچھی زندگی دینا چاہتے ہیں اور بڑے ہو کر ان کی بیٹیوں کو ان کی پشند کا شعبہ چننے کی اجازت ہوگی۔

اگر ان میں کسی کی شوبز کی دنیا کا حصہ بننے کی خواہش ہوئی تو اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔اداکار نے کہاکہ وہ اپنی بیٹیوں کے والد نہیں بلکہ اچھے دوست بننا چاہتے ہیں۔ جن سے وہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ جلد ہی کوئی فلم سائن کرکے مداحوں کو خوشخبری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :