مشیر خارجہ سرتاج عزیز (کل) جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

اتوار 30 اگست 2015 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز (کل) جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جرمن وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے مقاصد اور پاک جرمن دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت پر روشنی ڈالیں گے اور یورپی یونین سے پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس کی حمایت کا اعلان بھی کریں گے۔ …(رانا+را)

متعلقہ عنوان :