پمز میں صفائی کے ناقص انتظاما ت، مریضوں میں مزید بیماریوں پھیلنے کا خدشہ

برن سینٹر اور ایف جی سکول کے سامنے زہریلی گندگی کے ڈیر لگا دیئے گئے

اتوار 30 اگست 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں صفائی کے ناقص انتظام سے ہر طرف تعفن پھیلنے لگا ہے جبکہ ہسپتال میں برن سینٹر اور ایف جی سکول کے سامنے زہریلی گندگی کے ڈیر لگا دیئے گئے ہیں جس سکول کے بچے اور برن سینٹر میں آئے ہوئے حساس مریضوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ ہسپتال بھی اس گندگی کے ڈھیر کو اٹھانے کیلئے ناکام ہوگیا ہے سی ڈی اے نے اس ڈھیر کو اٹھانے سے انکار کردیا ہے سی ڈی اے کا موقف ہے یہ گندگی ہسپتال انتظامیہ کا کام ہے جو کہ ان کی حلقہ حدود میں نہیں آتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے برن سینٹر اور ایف جی سکول کے سامنے دس فٹ کھڈا کھود کر گندگی کا ڈھیر فن کیا تھا تاہم دوبارہ ڈھیر بننے کے بعد ان کی اس ی جگہ جھوڑا جارہا ہے۔