تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

ملک بھر کی 22 کرپٹ اہم شخصیات کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا سابق صدر ، 2 سابق وزراء اعظم ، 3 سابق ایف بی آرکے چیئرمینوں سمیت متعدد بیوروکریٹس کی آئندہ دنوں گرفتاری کا امکان

اتوار 30 اگست 2015 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ملک بھر کی 22 کرپٹ اہم شخصیات کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ۔ایک سابق صدر ، 2 سابق وزراء اعظم ، 3 سابق ایف بی آرکے چیئرمینوں سمیت متعدد بیوروکریٹس کی آئندہ دنوں گرفتاری کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تحقیقاتی ادارے کے حکام نے ملک بھر سے 22 کرپٹ اہم شخصیات کے حوالے سے تفصیلات وزیر اعظم کے سامنے پیش کیں اور ان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا ۔ جس کے بعد آئندہ دنوں ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات کی کرپشن کے الزامات میں گرفتاری کا قوی امکان ہے ۔

ان کرپٹ اہم شخصیات میں سے بیشتر کا تعلق گزشتہ دور حکومت سے ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کو ایک سابق صدر ، دو سابق وزراء اعظم ، تین سابق ایف بی آر چیئرمینز ، سندھ کے سابق وزیر اطلاعات ، سندھ کے سابق وزیر تعلیم سمیت دو درجن کے قریب بیوروکریٹس کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :