بھارتی میڈیا نے آل راونڈر شاہد آفریدی ، بھارتی ماڈل کی دوستی کی خبر اڑا دی

اتوار 30 اگست 2015 16:40

بھارتی میڈیا نے آل راونڈر شاہد آفریدی ، بھارتی ماڈل کی دوستی کی خبر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست ۔2015ء ) پاکستان مخالف بھارتی میڈیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا مگر اس بار بھارتی میڈیا کا نشانہ پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی بنے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پراپیگنڈا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اس بار بھارتی میڈیا پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی ماڈل سے مبینہ دوستی کی خبر سامنے لے آیا ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہد آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل آپس میں دوست ہیں اور بوم بوم آفریدی اور گمنام بھارتی ماڈل عارشی خان نے دبئی کے سیون سٹار ہوٹل میں دو دن ساتھ گزارے تاہم بھارتی ویب سائٹ نے آفریدی اور عارشی خان کی کوئی تصویر شائع کی نہ ہی ویڈیو سامنے لائی ۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی میڈیا پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا ہے ۔