ایک تصویر نے شامی مہاجر کی زندگی بدل دی۔ ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا مالک بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:01

ایک تصویر نے شامی مہاجر کی زندگی بدل دی۔ ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ..

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)بیروت، لبنان۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن گیسورسائمن آرسن نے بیروت کی سٹرکوں پر پین فروخت کرتے ہوئے ایک آدمی کی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی، جس نے انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگوں کو دکھی کر دیا۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنی سوتی ہوئی بچی کو اٹھائے پین بیچ رہا ہے۔اس تصویر کے پوسٹ ہونے کے بعد اس شخص کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ چندہ جمع ہوگیا۔

گیسور اس شخص سے بذات خود ملا تھا۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر فوٹو پوسٹ کرنے کے بعد اس نے @Buy_Pensکے نام سے ایک ٹؤئیٹر اکاؤنٹ بنایا جس میں پین بیچنے والے، جس کا نام عبدل ہے، کی مزید تصاویر لگائی، اکاؤنٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے عبدل کے دو بچے ہیں۔ گیسور نے فنڈریزنگ ویب سائٹ پر عبدل کی مدد کے لیے ایک مہم بھی شروع کی، جس کے جواب میں عبدل کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوگئی۔ جب عبدل کو بتایا گیا کہ اس کے لیے ایک لاکھ ڈالر جمع ہوئے ہیں تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ عبدل نے کہا کہ اب وہ اپنی بیٹی کو سکول میں داخل کرائے گا اور ان ایک لاکھ ڈالر میں سے کچھ حصہ دوسرے شامی مہاجرین کو بھی دے گا۔