50 سالہ عورت نے آدھے گھنٹے میں 3 بنک لوٹ لیے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:01

50 سالہ عورت نے آدھے گھنٹے میں 3 بنک لوٹ لیے

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)برانڈن، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ سنڈی سانچیز کارابیو نے اپنی بیٹی کی گریجویشن پارٹی کی رقم جمع کرنے کے لیے 3 بنک لوٹ لیے۔ سنڈی نے جج کو بتایا کہ اسے اپنی بیٹی کی گریجویشن پارٹی اور کرایے کے لیے رقم کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے اس نے بنک لوٹنے کافیصلہ کیا۔سنڈی کو 20 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سنڈی نے برانڈن میں بی بی اینڈ ٹی بنک، وال فارگو اور فلوریڈا سنٹرل کریڈٹ یونین کو لوٹا۔ اس نے ان تینوں بنکوں کو اس سے بھی کم وقت میں لوٹا جتنی دیر میں پیزا والا پیزا لے کر آتا ہے۔تاہم تفتیش کرنے والوں نے اس سے بھی زیادہ تیزی دکھائی۔ تیسری ڈکیتی کے بعد جیسے ہی وہ گھر پہنچی ، اس کے15 منٹ بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔تینوں بنکوں کے عملہ نے اسے شناخت کر لیا۔حکام نے بتایا کہ سنڈی نے ایک کیشئر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، حالانکہ اسی کیشئر کو اپنا مطالبہ بتانے کے لیے جو پرچی دی تھی، اس پر ہیپی مدرز ڈے لکھا تھا۔