ویرات کوہلی کے کمار سنگاکارا کو لکھے خط نے انوشکا کو ناراض کر دیا

اتوار 30 اگست 2015 17:02

ویرات کوہلی کے کمار سنگاکارا کو لکھے خط نے انوشکا کو ناراض کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)بھارتی فلم سٹار انوشکا شرما نے اپنے قریبی دوست ویرات کوہلی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو لکھے ہوئے الوداعی خط نے انہیں جذباتی کردیا ہے کیونکہ انہوں نے انوشکا کو کبھی ایسا کوئی خط یا پیغام نہیں بھیجا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ویرات کوہلی ایک اچھے شاعر بھی ہیں اور وہ سمجھتی تھیں کہ کوہلی ایک سنجیدہ آدمی ہیں اسی لئے انہوں نے کبھی ان سے ایسی توقع نہیں رکھی تاہم سنگاکارا کو لکھے گئے خط نے ان کی سوچ بدل دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویرات کیلئے کرکٹ سیکھنا شروع کردی مگر افسوس ہے کہ انہوں نے میرے لئے بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ انوشکا نے کہا کہ کیا اب مجھے فلموں سے ریٹائرمنٹ لینی پڑے گی تاکہ کوہلی میرے لئے ایسا کچھ لکھیں؟