چین کا عجیب الخلقت سور

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:19

چین کا عجیب الخلقت سور

تیانجن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)چین میں تیانجن کے شہر ژنکو میں اییک ایسا عجیب الخلقت سور کا بچہ ملا ہے جس کے دو سر اور تین کان ہیں۔یہ بچہ ایک بدھ مندر کے باہر پڑا ہوا ملا تھا۔ایک راہ گیریانگ جنلیانگ نے اسے دیکھا تو اسے اٹھا کر اپنے گھر لے گیا اور بطور پالتو جانور اپنے پاس رکھ لیا۔سور کے بچے کے مالک یانگ جنلیانگ کا کہنا ہے کہ وہ اس بچوں کو بوتل میں دودھ پلاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ یہ بچہ اپنے دونوں منہ سے کھانا کھا سکتا ہے۔اس کے تینوں کان بھی بالکل درست طریقے سے کام کرتے ہیں۔یانگ کا کہنا ہے وہ اس بچے کو رکھنے کے لیے جانوروں سے محکمے سے مدد لے گا۔ یانگ کا یہ عجیب الخلقت پالتو جانورتمام شہر میں مشہور ہو چکا ہے اور لوگ دھڑا دھڑ اسے دیکھنے آرہے ہیں۔ اس سےپہلے جون میں جنوبی چین میں چونگیاک کے مقام پر بھی سور کا ایک دو منہ والا بچہ پیدا ہوا تھا تاہم وہ تین کے بعد مر گیا تھا۔