چار سال کی سخت محنت کے بعد ملنے والی گریجویشن کی ڈگری پر یہ لکھا ہوگا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:19

چار سال کی سخت محنت کے بعد ملنے والی گریجویشن کی ڈگری پر یہ لکھا ہوگا؟ ..

آئرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)اونگھس ڈونووان نے چار سال تک یونیورسٹی آف لیمیرک میں سخت محنت کی۔ آخر کار وہ دن آ ہی گیا، جس کا سب طلباء کو بے صبری سے انتظار ہوتاہے۔ رزلٹ کا نہیں،جلسہ تقسیم اسناد کا دن۔ اونگھس صاحب بڑی سے شان سے سٹیج پر ڈگری لینے پہنچے، ڈگری لے کر نیچے آئے۔ ڈگری پر لکھی عبارت دیکھ کرحیران رہ گئے کہ یونیورسٹی کی مہر والی باقاعدہ جاری شدہ ڈگری پر یہ بھی لکھا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈگری پر لکھا تھا کہ آپ کو یہ غلطی سے وصول ہوسکتی ہے، برائے مہربانی تقریب کے بعد سٹوڈنٹ اکیڈمک ایڈمنسٹریشنز آفس میں کال کر کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈگری حاصل کریں، تکلیف کے لیے معڈرت۔ اونگھس نے فرضی ڈگری وصول کر کے اس کی تصاویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لگائی اور لکھا کہ چار سال کی سخت محنت کے بعد مجھے یہ دیا گیا ہے۔اونگھس کا کہنا ہے اس غلطی کا ازالہ جلد ہی کر دیا گیا۔ ایک چھوٹی سی لائن میں لگنے کے بعد اسے اصل ڈگری تھما دی گئی۔