ناشتے کی وجہ سے استاد معطل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:19

ناشتے کی وجہ سے استاد معطل

نیوجرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)ٹرینٹن، نیو جرسی۔ایلیمنٹری سکول ٹیچرکو سکول میں 2 سال کے دوران 111 بار تاخیر سے پہنچنے کے باوجود نوکری سے نہیں نکالا گیا۔سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ اس کی تاخیر کی وجہ اس کا ناشتہ ہے۔ 15 سال سے استاد آرنلڈ اینڈرسن نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مجھے ناشتہ کرنے کی بری عادت ہے، ناشتہ کرتے ہوئے میں وقت کا حساب نہیں رکھ پاتا۔

(جاری ہے)

19 اگست کونیو جرسی میں کیے گئے ایک فیصلے میں ثالث نے روزویلٹ ایلمنٹری سکول کی طرف سے آرنلڈ کو نوکری سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ آرنلڈ ایلمنٹری سکول میں 90 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ پر استاد ہے۔ثالث نے آرنلڈ پر بھی تنقید کی۔ثالث نے کہا کہ آرنلڈ 20 مارچ سے اب تک 46 دفعہ تاخیر سے سکول پہنچا ہے جبکہ پچھلے سال وہ 65 دفعہ تاخیر سے پہنچا تھا۔ آرنلڈ کا کہنا تھا کہ وہ سکول میں ایک یا دو منٹ تاخیر سے پہنچتا ہے مگر کلاس کو پڑھانے میں اسے کبھی تاخیر نہیں ہوئی ۔ آرنلڈ کا کہنا ہے کہ اب میں گھر پر ناشتے کی عادت ختم کر دوں گا۔آرنلڈ 1جنوری 2016 تک معطل رہے گا۔ اس دوران اسے کسی قسم کی تنخواہ بھی نہیں ملےگی۔