Live Updates

پشاور کے تین ٹاؤنز میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ایک ٹاؤن میں ن لیگ کامیاب

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:33

پشاور کے تین ٹاؤنز میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، ایک ٹاؤن میں ن ..

پشاور(دنیا نیوز) پشاور کے ضلع نظامت ، نائب نظامت اور چاروں ٹاونز میں سے تین نظامت پاکستان تحریک انصاف کے حصہ میں آئیں ، ایک ٹائون کی نظامت پر مسلم لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔خیبر پختونخوا سمیت پشاور میں ضلعی نظامت ، ٹاونز اور تحصیل نظامت کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب محمد عاصم ضلع ناظم پشاور جبکہ قاسم علی شاہ ناٰئب ناظم منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پشاور کے چاروں ٹائونز میں ٹائون وان سے زاہد ندیم ناظم ، شعیب بنگش نائب ناظم ، تاون ٹو سے فرید اللہ ناظم ، اسرافیل نائب ناظم ، ٹائون تھری سے ارباب محمد علی ناظم جبکہ ٹائون فور سے مسلم لیگ ن کے ہارون صفت ناظم منتخب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ریاض محسود نے ووٹنگ کے لیے ایک بجے کا وقت دیا تھا ، پی ٹی آئی کی جانب سے ارباب محمد عاصم کو ضلع ناظم نامزد ہونے پر یونس ظہیر نارض ہوگئے۔

یونس ظہیر نے بھی محمد عاصم کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے بعد میں وزیراعلیٰ کی مداخلت پر یونس ظہیر نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ۔ ارباب محمد عاصم کو بلا مقابلہ ناظم اور قاسم علی شاہ کو نائب ناظم پشاور منتخب کر دیا ، سہہ فریقی اتحاد کے کونسلر کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث انھوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات