یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری کے ان کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری زبیر احمد نے ایف آئی اے کے سامنے سابق وزیراعظم کی اربوں روپے کی کرپشن کے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم ہاؤس محمد زبیر احمد نے ایف آئی اے حکام کے سامنے این آئی سی ایل کے نامزد ملزم ایاز خان نیازی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ایاز خان گیلانی ہاؤس لاہور کے تمام اخراجات برداشت کرتے تھے، 2010 میں ایاز خان نیازی نے وزیراعظم ہاؤس میں نوٹوں سے بھرا بیگ ان کے حوالے کیا۔
محمد زبیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے کئی تاجروں کو رشوت کے عوض ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ عاطف سلیمان اور شیخ ایوب نامی تاجروں نے بھی بھاری رشوت کے عوض یوسف رضا گیلانی سے اپنے کام کروائے، یوسف رضا گیلانی کے زیر استعمال لینڈ کروزر بھی شیخ ایوب کی ملکیت تھی۔(جاری ہے)
محمد زبیر احمد نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر تجارت نذر گوندل نے کئی مرتبہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس ان کے حوالے کئے۔
رشوت دینے والوں میں سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدنان خواجہ نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بننے کے بعد 5 کروڑ روپے یوسف رضا گیلانی کو دیئے۔ نرگس سیٹھی کے حوالے سے بھی انہوں نے بہت سے انکشافات کئے جو پہلے وزیراعظم کی سیکرٹری تھی اور پھر بعد میں سیکرٹری پانی و بجلی بن گئی تھیں۔ اس کے علاوہ زبیر احمد نے کراچی کے بہت سے تاجروں کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں جنہوں نے رشوت کے زمینوں پر ناجائز قبضے کئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکے حاصل کئے۔ محمد زبیر احمد کے انکشافات کے بعد ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف رپورٹ تیار کر لی جس کے تحت 12 نئی انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمدزبیر احمد کا شمار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، جس وقت یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی تھے اس وقت بھی محمد ذبیر احمد ان کے تمام معاملات کو دیکھتے تھے اور جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے تو انھیں وزیراعظم سیکرٹریٹ لے آئے۔ محمدزبیر ہی سابق وزیراعظم کے بینک اکاؤنٹس اور تحفے تحائف کے معاملات دیکھتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.