خیبرپختونخوا کے ضلعی اور تحصیل نظامت کے انتخابات ، تحریک انصاف کی ضلع ناظم کی 7 سیٹیں جیت کر برتری ، جمعیت علماء اسلام (ف) 2 ، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی ایک ایک نشست جیت سکی ، پشاور اور ہری پور کے ضلع ناظم کے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ، نوشہرہ سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب
اتوار 30 اگست 2015 17:44
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا کے ضلعی اور تحصیل نظامت کے انتخابات میں تحریک انصاف نے ضلع ناظم کی 7 سیٹیں جیت کر برتری حاصل کرلی ، جمعیت علماء اسلام (ف) 2 ، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی ایک ایک نشست ہی جیت سکی ، پشاور اور ہری پور کے ضلع ناظم کے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ، نوشہرہ سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا کے ضلع ناظم اور تحصیل ناظم کے انتخابات میں تحریک انصاف ضلع ناظم کی 7 سیٹیں جیت کر برتری پر ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 2 جبکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی ۔ تحریک انصاف نے ضلع کونسل پشاور اور تین ٹاؤن کونسلوں میں واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے ارباب محمد عاصم ضلع کونسل پشاور کے ناظم بن گئے جبکہ تحریک انصاف کے ہی سید قاسم علی شاہ نائب ناظم منتخب ہوگئے۔
ٹاؤن فور میں مسلم لیگ (ن) اور سہ فریقی اتحاد کے امیدواروں نے میدان مار لیا ، مسلم لیگ (ن) کے ہارون صفت ناظم جبکہ سہ فریقی اتحاد کے ارباب کمال نائب ناظم منتخب ہوئے ۔ ٹاؤن ون سے تحریک انصاف کے زاہد ندیم ناظم اور شعیب بنگش نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹاؤن 2 سے تحریک انصاف کے فرید اللہ ناظم جبکہ اسرافیل نائب ناظم منتخب ہوئے ، ٹاؤن تھری سے تحریک انصاف ہی کے محمد علی اربا ب ناظم اور وہاب خلیل نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ہنگو سے جے یوآئی(ف)کے مفتی عبیداللہ ضلعی ناظم منتخب ہوگئے جبکہ نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے رہنماء و وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے ہی اشفاق احمد خان ضلعی نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹانک سے تحریک انصاف کے مصطفی کنڈی ضلعی ناظم منتخب ہوگئے ، سوات سے (ن) لیگ کے محمد علی شاہ ضلع ناظم اور اے این پی کے عبدالجبارنائب ناظم منتخب ہوگئے۔ہری پور سے پی ٹیآئی کے عادل اسلام ضلع ناظم اورآغا شبیر ضلعی نائب ناظم منتخب جبکہ ہری پور کی تحصیل غازی میں پی ٹی آئی کیاسلم حیات خان ناظم،محمد انور بلامقابلہ نائب ناظم منتخب ہوگئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹیآئی کے امیدوارعزیزاللہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔ مالا کنڈ سے پیپلزپارٹی کے عبدالرشید بھٹو درگئی کے ناظم منتخب ہوئے ، قومی وطن پارٹی کے ظفر علی شاہ شبقدر کے ناظم منتخب جبکہ غفار شیخ نائب ناظم منتخب ہوئے ۔ تور غر سے تحریک انصاف کے نور محمد ضلع ناظم منتخب ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.