وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کی ملاقات ،مشیران کی ملاقات میں پاک امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر غور اس ضمن میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ،دفتر خارجہ

اتوار 30 اگست 2015 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین طے شدہ مذاکرات کی معطلی بھی زیر بحث آئی۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیران کی ملاقات میں پاک امریکہ باہمی دل چسپی کے امور پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی مشیر سوزن رائس نے کہا کہ صدر اوبامہ کے ویژن کے مطابق پاکستان امریکہ کثیر الجہتی شراکت داری انتہائی اہم ہے ۔ اس ملاقات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے مابین دفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ وفود کی سطح پر ملاقات میں پاکستان کی جانب سے انوشہ رحمن اور احسن اقبال نے سرتاج عزیز کی معاونت کی۔ ملاقات میں مستقبل میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشیر خارجہ کی جانب سے سوزن رائس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔