سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت، اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے

اتوار 30 اگست 2015 20:52

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت، اپنی کرپشن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ڈاکٹر عاصم نے اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اعترافات کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد ریفرنسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ضیاء الدین اسپتال کلفٹن پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والا مینٹیننس انچارج محفوظ کرپشن سمیت دیگر اہم دستاویزات کی منتقلی کرتے پکڑا گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر محفوظ کو گرفتار کر کے ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں، ذرائع کے مطابق محفوظ کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں،دوسری جانب شعیب وارثی سے تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ میں ڈاکٹر عاصم کی ملی بھگت سے اپنی عمر چار برس کم کرائی، عمر کم ہونیکے بعد شعیب وارثی نے ایس ایس جی سی میں ترقی حاصل کر کے صرف تنخواہ کی مد میں پندرہ کروڑ روپے بٹورے، جبکہ شعیب وارثی سمیت دیگر گرفتار افسر ڈاکٹرعاصم حسین کی ہدایت پر گیس کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے میں ملوث رہے۔

متعلقہ عنوان :