پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور علامتی دھرنے کے دوران سٹیج سے گرتے بال بال بچے

اتوار 30 اگست 2015 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کی برسی پر علامتی دھرنے کے دوران سٹیج سے گرتے بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جیسے ہی پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور گزشتہ سال 30 اگست کو پولیس فائرنگ سے جاں بحق کارکنوں کی برسی پر منعقدہ علامتی دھرنے میں شرکت کے موقع پر سٹیج پر چڑھنے لگے تو ان کا پاؤں پھسل گیا اور گرتے گرتے بال بال بچ گئے۔ اس موقع پر عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر (ر) مشتاق نے ان کا ہاتھ تھام لیا