کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

اتوار 30 اگست 2015 21:31

کراچی میں فائرنگ کے واقعات ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیپا چورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ادھر ناظم آباد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق اور دو زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :