پیر محل ،القاعدہ سے تعلق کا شبہ،خاتون سمیت 2افراد گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 30 اگست 2015 21:31

پیر محل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پیر محل میں ایک خاتون اور بچوں سمیت ہلاک ہونے والے القاعدہ کے کمانڈر بدنام دہشت گرد حبیب الرحمن وغیرہ کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں حساس اداروں کا گوجرہ سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے حساس اداروں نے دہشت گرد وں کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد سے تحقیقات کرنے کے لئے گرفتاریوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں مزید تیزی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو حساس اداروں نے مہدی شاہ بازار میں واقع ایک موبائل شاپ مالک حسنیہ کالونی گلی نمبر10گوجرہ کے رہائشی حافظ صہیب اکرم اور نواحی گا ؤ ں سے ایک خا تون کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے زیر حراست حافظ صہیب اکرم گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ کے پروفیسر محمد اکرم کا بیٹا بیان کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :